چارسدہ میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق 16 زخمی
شادی کی تقریب کے دوران 2 متحارب گروپوں کے افراد نے آمنا سامنا ہونے پرایکدوسرے پر فائرنگ کھول دی
ISLAMABAD:
خان ماہی کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران 2 متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 16 زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ کے علاقے ماہی خان میں شادی کی ایک تقریب میں 2 متحارب گروپوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا اور جب ان گروپوں کے افراد کا ایک دوسرے سے آمنا سامنا ہوا تو دونوں جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 16 افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں شادی کی تقریب میں بھگڈر مچ گئی۔
امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب طبی عملے کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کو شدید نوعیت کے زخم آنے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔