سپریم کورٹ کا بینچ چیف الیکشن کمیشن تقرری کیس کی آج سماعت کرے گا

چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔


ویب ڈیسک November 23, 2014
سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے 24 نومبر کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ آج چیف الیکشن کمیشن تقرری کیس کی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل تین رکنی بینچ چیف الیکشن کمیشن تقرری کیس کی سماعت کرے گا تاہم وزیر اعظم نواز شریف اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اس اہم آئینی عہدے پر کسی نام پر متفق نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ آج سپریم کورٹ قائم مقام چیف الیکشن کمیشن جسٹس انور ظہیر جمالی کی خدمات واپس لے لے گی۔

واضح رہے کہ 13 نومبر کو سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے 24 نومبر کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہ کی گئی تو قائم مقام چیف الیکشن کمیشن کی حیثیت سے خدمات سرانجام دینے والے فاضل جج جسٹس انور ظہیر جمالی کی تقرری واپس لے لی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔