چین میں زلزلے سے 4 افراد ہلاک 50 سے زائد زخمی

امریکین جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 جب کہ چینی حکام کے مطابق 6.3 ریکارڈ کی گئی


ویب ڈیسک November 23, 2014
2008 میں بھی صوبے سی چوان میں زلزلے کے باعث 90 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ فوٹو؛ فائل

چین کے مغربی صوبے سی چوان میں شدت کے زلزلے سے4 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔


امریکین جیولوجیکل سروے کے مطابق چین کے مغربی صوبے سی چوان میں 5.9 شدت کے زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ چینی زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔ چینی حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد ہلاک اور 54 زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ زلزلے کے باعث متعدد مکانات منہدم ہو گئے جب کہ ایئرپورٹ کو بھی جزوی نقصان پہنچا تاہم اس کے نتیجے میں فلائٹ آپریشن معطل نہیں ہوا۔ چینی حکام نے بتایا کہ زلزلے کے باعث سی چوان اور تبت کو ملانے والے ہائی وے پر لینڈ سلائڈنگ کے باعث درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں اور ریلوے سروس معطل ہو گئی۔


واضح رہے کہ مغربی چین میں اکثر و بیشتر زلزلے آتے رہتے ہیں۔ 2008 میں بھی صوبے سی چوان میں زلزلے کے باعث 90 ہزار افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو ئے اور صوبے کا پورا انفرا انسٹرکچر تباہ ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔