خیبرایجنسی میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں امن لشکر کے 3 رضاکار جاں بحق

تحصیل باڑہ کے علاقے نارے باڑہ میں مقامی امن لشکر کے رضاکاروں اور کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی


ویب ڈیسک November 23, 2014
مقامی امن لشکر کے رضاکاروں اور دہشگردوں میں نارے باڑہ میں جھڑپ ہوئی فوٹو: فائل

تحصیل باڑہ کے علاقے نارے باڑہ میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران امن لشکر کے 3 رضاکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے نارے باڑہ میں مقامی امن لشکر کے رضاکاروں اور کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 3 رضاکار جاں بحق ہوگئے جب کہ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے بعد امن لشکر کے مقتول رضاکاروں کی لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں جب کہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔