کراچی ایئرپورٹ پرعملے نے پی آئی اے کے طیارے میں آگ لگانے کی کوئی کسر نہ چھوڑی

آگ سے بچنے والا طیارہ جدید ایئر بس 320 اے ہے جسے پی آئی اے نے حال ہی میں غیر ملکی کمپنی سے لیز پر حاصل کیا ہے


ویب ڈیسک November 23, 2014
ایوی ایشن کے فائر ٹینڈرز نے کافی دیر بعد پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ فوٹو: فائل

قائداعظم انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن کی جانب سے لیز پر لیا گیا طیارہ آگ لگنے سے بال بال بچ گیا۔

کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا عملہ ٹگ ماسٹر کے ذریعے قومی ایئرلائن کا طیارہ رن وے کی جانب لے جارہا تھا کہ اس دوران ٹگ ماسٹر میں آگ لگ گئی۔ عملے نے سنگین غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو الگ کرنے کے بجائے اسی ٹگ ماسٹر کے ذریعے اسے کھینچنے کا سلسلہ جاری رکھا اور اسی حالت میں اسے رن وے پر پہنچا دیا، جہاں ایویشن ایشن حکام کے فائڑ ٹینڈرز نے پہنچ کر آگ کو بجھایا۔

واضح رہے کہ آگ سے بچنے والا یہ طیارہ جدید ایئر بس 320 اے ہے جسے پی آئی اے نے حال ہی میں غیر ملکی کمپنی سے لیز پر حاصل کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |