عمران خان چوری کے پیسے سے اپنی سیاسی مہم چلا رہے ہیں پرویز رشید

عمران خان بتائیں کہ وہ اتنی شاہانہ زندگی کیسےگزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک November 23, 2014
عمران خان پبلک لمیٹڈکمپنی کا طیارہ سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کررہےہیں، پرویزرشید فوٹو؛ فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کہتے ہیں کہ عمران خان دوسروں پر بات کرنے سے پہلے اپنے آپ پر غور کریں اور بتائیں کہ وہ عوام کے پیسے سے اپنی سیاسی مہم کیوں چلا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان بادشاہ آدمی ہیں اور وہ عام آدمی کے ساتھ بیٹھنا اپنی توہین سمجھتے ہیں، اس لئے وہ اپنی آمد ورفت کے لئے خصوصی طیارہ استعمال کرتے ہیں، یہ طیارہ جے ڈی ڈبلیو نامی پبلک لمیٹڈ کمپنی کا ہے اور عمران خان اس کمپنی کی ملکیت کا طیارہ استعمال کرتے ہیں، اس کمپنی کے 29 فیصد حصص کے مالک تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیرترین ہیں لیکن اس طیارے کے اخراجات کمپنی کی آڈٹ رپورٹ میں بتائے ہی نہیں گئے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ قانون کے تحت کوئی بھی پبلک لمیٹڈ کمپنی کسی سیاسی جماعت کو چندہ نہیں دے سکتی نا ہی اس کی املاک کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے، اس طرح کے اقدام جرم ہیں اور اس پر جہانگیر ترین کو جرمانے اور قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ عمران خان دوسروں پر بات کرنے سے پہلے اپنے آپ پر غور کریں، انہوں نے ایک لاکھ روپے ٹیکس جمع کرایا، وہ بتائیں کہ اتنے پیسوں میں اتنی شاہانہ زندگی کیسے گزار رہے ہیں، اگر انہوں نے طیارے کا کرایہ ادا کیا ہے تو وہ اس کی رسیدیں دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو روزانہ کسی نہ کسی غیر ملکی سفیر کے سامنے صفائیاں پیش کرنی پڑتی ہیں، کل انہوں نے امریکی اور آج چین کے سفیر کے سامنے صفائیاں پیش کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |