دنیا سے ایبولا وائرس کا خاتمہ ابھی بہت دور ہے سربراہ ایبولا مشن برائے اقوام متحدہ

افریقی ملک گنی کے کچھ حصوں میں ایبولا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، عالمی ادارہ صحت

ایبولا وائرس سے اب تک 5 ہزار 400 سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ فوٹو: رائٹرز/فائل

اقوام متحدہ کے ایبولا مشن کے سربراہ انتھونی بینبری کا کہنا ہے کہ دنیا سے ایبولا وائرس کا خاتمہ کرنا ابھی بہت دور ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہے کہ ایبولا وائرس افریقی ملک گنی تک محدود ہو کر رہ گیا ہے جہاں سے اس مرض کی ابتدا ہوئی تھی، گنی کے کچھ حصوں میں ایبولا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن حالات معمول پر آنا شروع ہو چکے ہیں جب کہ اقوام متحدہ کے ایبولا مشن کے سربراہ انتھونی بینبری کا کہنا تھا کہ دنیا سے ایبولا کا خاتمہ کرنا ابھی بہت دور ہے۔


دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ اگر اسی رفتار سے عالمی برادری ایبولا کو ختم کرنے کے حوالے سے کام کرتی رہی تو پھر 2015 کے وسط تک یہ وائرس دنیا سے ختم ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق ایبولا وائرس سے اب تک 5 ہزار 400 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 15 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ کئے جا چکے ہیں۔
Load Next Story