زرمبادلہ ذخائر 15ارب ڈالر کی سطح سے بھی نیچے آگئے

ایک ہفتے میں32 کروڑ 80 لاکھ ڈالرکمی سے14 ارب 90 کروڑ88لاکھ رہ گئے

ایک ہفتے میں32 کروڑ 80 لاکھ ڈالرکمی سے14 ارب 90 کروڑ88لاکھ رہ گئے

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 15ارب ڈالر کی سطح سے بھی نیچے آگئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر کی مالیت ایک ہفتے میں 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوئی، 6 جولائی کو زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 90 کروڑ88لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے جو 29جون کو 15ارب 23کروڑ 61 لاکھ ڈالر تھی۔


اعدادوشمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس 10ارب 49کروڑ 62 لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر ہیں جو ایک ہفتے قبل 10ارب 80 کروڑ 18 لاکھ ڈالر تھے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 43 کروڑ 43 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 4 ارب 41کروڑ 26لاکھ ڈالر رہ گئے۔
Load Next Story