سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

سیشن کورٹ نے مسلم لیگ ن کی درخواست پرعوام کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔


ویب ڈیسک November 24, 2014
سیشن کورٹ نے مسلم لیگ ن کی درخواست پرعوام کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

سیشن کورٹ نے اشتعال انگیز تقریر کرنے پرعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ننکانہ صاحب میں تحریک انصاف کے جلسے کے دوران اشتعال انگیز تقریر کرنے پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شیخ رشید نے ریاست کے خلاف عوام کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کی کوشش کی لہذا ان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے شیخ رشید کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔


دوسری جانب ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مقدمے پر بھرپور دفاع کیا جائے گا کیوں کہ انہوں نے ظالم نظام کے خلاف آواز بلند کی۔


واضح رہے کہ تحریک انصاف کے ننکانہ صاحب جلسے کے دوران اپنے خطاب کے دوران شیخ رشید نے 30 نومبر کو اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ، مارو یا مرجاؤ اور چوروں سے ملک کو آزاد کرانے کا بیان دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں