نقیب انقلاب کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے پیغامات
فلم ملک میں غریب و متوسط طبقے کے انقلاب کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگی.
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ماما پروڈکشن کے تحت ایم کیو ایم کی جدوجہد پر بنائی گئی فلم''نقیب انقلاب''کو ملک میں رہنے والے غریب و متوسط طبقے کے انقلاب کیلیے اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔
فلم کے پروڈیوسر منصور احمد خان سمیت فلم میں کام کرنیوالے تمام اداکاروں اور فنکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے، ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد اور ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں نقیب انقلاب فلم کے اجرا کے بعد ٹیلی فون، فیکس، ای میل اور تحریری پیغامات میں انھوں نے نقیب انقلاب فلم کی زبردست پذیرائی کی، پیغامات بھیجنے والوں میں دانشور، شعرا، اساتذہ، طلبا، وکلا، انجینئرز، علماکرام، سیاسی و سماجی رہنمائوں جبکہ اداکاروں میں انور اقبال، خالد ظفر، شہزاد رضا کے علاوہ ایم کیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد شامل ہے۔
اپنے پیغامات میں انھوں نے کہا کہ نقیب انقلاب فلم کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے اور ظلم، جبر اور تشدد کے ہتھکنڈوں کو نقیب انقلاب میں جس طرح دکھایا گیا ہے اس سے نام نہاد جاگیرداروں، وڈیروں اور سرداروں کے اصل چہرے بے نقاب ہوگئے، یہ فلم مظلوم عوام میں ہمت اور جرات پیدا کرنے کا سبب بنے گی اور یہ ہمت اور جرات ملک میں ایک دن انقلاب کی نوید ثابت ہوگی، اپنے پیغامات میں انھوں نے قائد تحریک کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کیلیے دعائیں بھی کیں، علاوہ ازیں اداکاروں اور فنکاروں کو لال قلعہ گرائونڈ عزیز آباد میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں اسٹیج پر بلایا گیا اور انھیں قائد تحریک کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔