پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے کمی کا اعلان کر دیا گیا

سی این جی کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے


ویب ڈیسک October 01, 2012
ڈیزل کی قیمت 14 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے جس سے اس کی نئی قیمت 113روپے 16 پیسے فی لیٹرہوجائےگی۔ فوٹو: فائل

RAHIM YAR KHAN: وفاقی حکومت نےآئندہ ہفتے کے لئے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کا نوٹی فیکیشن جاری ہو گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 6 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 102روپے 45 پیسے فی لیٹرہوگی۔

ڈیزل کی قیمت 14 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے جس سے اس کی نئی قیمت 113روپے 16 پیسے فی لیٹرہوجائےگی۔

مٹی کے تیل کی قیمت 40 پیسے کی کمی کےبعد 101روپے23 پیسے فی لیٹراورلائٹ ڈیزل کی قیمت 95 پیسے کی کمی کے بعد 96 روپے 22 پیسے فی لیٹرہوجائے گی۔

ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلواضافہ کردیا گیا ہے جبکہ سی این جی کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں