کراچی میں رضاکاروں کا معاوضوں کی عدم ادائیگی پرانسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ
نارتھ ناظم آباد اورگلبرگ سمیت شہر کے کئی علاقوں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کم معاوضہ ملنے پر مہم میں حصہ نہیں لیا۔
کئی علاقوں میں رضاکاروں نے معاوضے کی عدم ادائیگی پر انسدادِ پولیومہم کا بائیکاٹ کردیا جبکہ اورنگی اور سائٹ میں کشیدگی کے باعث انسداد پولیو مہم شروع نہیں ہوسکی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی 86 یونین کونسلز میں تین روزہ انسداد پولیومہم شروع ہوگئی ہے جس کے دوران 5 لاکھ 75 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پولیس اہلکار پولیوٹیموں کےساتھ ڈیوٹی دے رہے ہیں تاہم نارتھ ناظم آباد اورگلبرگ سمیت شہر کے کئی علاقوں میں پولیو ورکرز نے معاوضے کی عدم ادائیگی پرانسداد پولیومہم کا بائیکاٹ کردیا۔
نصرت بھٹوکالونی میں مظاہرہ کرتے ہوئے رضا کاروں کاکہنا تھا انہیں گزشتہ 4 پولیومہم کا مکمل معاوضہ ادا نہیں کیا گیا، لیڈی ہیلتھ ورکرز نے شکوہ کیا کہ پولیو مہم کے یومیہ 250 روپے دیئے جاتے ہیں جو بہت کم ہیں اور اس معاوضے کو بڑھا کر 500 روپے یومیہ کیا جائے۔دوسری جانب سائٹ اور اورنگی ٹاؤن میں اے این پی کے رہنما ڈاکٹر ضیاالدین کے قتل کے بعد کشیدگی پیدا ہونے سے آج انسداد پولیومہم شروع نہیں ہوسکی۔