جہانگیر ترین کے مزید فراڈ بہت جلد ثبوت کے ساتھ منظرعام پر آئیں گے پرویز رشید

جہانگیر ترین اورعمران خان نے ٹیکس ریٹرنزمیں اپنے وی آئی پی اخراجات کا ذکر کیوں نہیں کیا، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک November 24, 2014
جہانگیر ترین کا ابھی صرف ایک گھپلا سامنے آیا ہے ابھی وہ تھوڑا انتظار کریں ان کے مزید گھپلے سامنے آئیں گے وفاقی وزیر اطلاعات فوٹو: اے پی پی/فائل

PARIS:

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے میرے الزامات کا جواب اب تک نہیں دیا اور بہت جلد ان کے ہر فراڈ کا ثبوت منظر عام پر آئے گا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پرویز رشید نے جہانگیر ترین کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جہانگیر ترین کا ابھی صرف ایک گھپلا سامنے آیا ہے اور ابھی وہ تھوڑا انتظار کریں کیوں کہ بہت جلد ان کا ہر فراڈ ثبوت کے ساتھ منظرعام پر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اورعمران خان نے ٹیکس ریٹرنزمیں اپنے وی آئی پی اخراجات کا ذکر کیوں نہیں کیا جب کہ ان کی جے ڈبلیو ڈی شوگرملزکی آڈٹ رپورٹ میں شاہ خرچیوں کا کوئی ذکربھی نہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا جہانگیر ترین پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جےڈی ڈبلیوایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے جس میں جہانگیر ترین کے 29.7 فیصد حصص ہیں اور آرڈیننس کے مطابق کمپنی کا طیارہ سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا جب کہ شاہانہ اخراجات کے حوالے سے جہانگیر ترین نے اپنے گوشواروں میں کوئی ذکر نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں