سندھ کی مختلف سیاسی جماعتوں کا پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بنانے کا فیصلہ

سندھ میں ڈاکوؤں کا راج ہے جب کہ کرپشن عروج پر ہے اور جس کا جی چاہتا ہے زمینوں پر قبضہ کرلیتا ہے، ارباب غلام رحیم


ویب ڈیسک November 24, 2014
صوبے کے عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، لیاقت جتوئی فوٹو: پی پی آئی

سندھ کی مختلف سیاسی جماعتوں نے سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی پراسے تنقید کا نشانہ بتائے ہوئے صوبے میں ایک نیا اتحاد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کی رہائش گاہ پر مختلف سیاسی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں الہیٰ بخش سومرو،غوث علی شاہ، لیاقت جتوئی اور مسلم لیگ فنکشنل کے صوبائی صدر پیر صدرالدین راشدی نے شرکت کی، اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ سندھ میں ڈاکوؤں کا راج ہے، موجودہ حکومت نے تھر میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کرایا جب کہ صوبے میں کرپشن عروج پر ہے اور جس کا جی چاہتا ہے زمینوں پر قبضہ کرلیتا ہے۔

اس موقع پر لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ سندھ کے حکمرانوں نے عوام کے ساتھ جو کیا وہ سب کے سامنے ہے، صوبے کے عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں لیکن وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کی سندھ کی ترقی کے حوالے سے دعوے سمجھ سے بالاتر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی عوام دشمن پالیسی سے مجبور ہوکر نیا اتحاد بنانا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں