جیل افسران دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت

پیرمسعود جان سرہندی اورعبدالرزاق عباسی کسی قسم کادبائو قبول نہ کرتے تھےقتل کی دھمکیاں مل چکی تھیں،جیل حکام میں تشویش۔

سینٹرل اور ملیر جیل کے متعدد افسران کی جان خطرے میں ہے،خفیہ ایجنسیوں نے چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور:
جیل افسران کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ گلشن اقبال میں ہلاک کیے جانے والے افسران کو بھی نامعلوم افراد دھمکیاں دے رہے تھے۔


خفیہ ایجنسیوں نے افسران کو اپنی نقل و حرکت انتہائی محدود اور چوکس رہنے کی دوبارہ ہدایت کردی ، ذرائع کے مطابق محکمہ جیل کے افسران کو نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے ، ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ سینٹرل جیل اور ملیر ڈسٹرکٹ جیل میں فرائض انجام دینے والے متعدد افسران دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں ، خفیہ ایجنسیوں نے بھی افسران کو اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کی دوبارہ ہدایت کردی ہے جبکہ ہمہ وقت چوکس رہنے کا بھی کہا گیا ہے۔

15 روز قبل بھی خفیہ ایجنسیوں نے اعلیٰ حکام کو رپورٹ ارسال کی تھی کہ محکمہ جیل کے کچھ افسران دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں اور انھیں قتل کیا جاسکتا ہے جس کی وجہ سے وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنی نقل و حرکت محدود کرلیں ، مذکورہ رپورٹ کے فوری بعد اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں افسران کو احتیاط کی ہدایت کی گئی تھی ، گلشن میں ہفتہ کی شب ہلاک کیے جانیوالے پیر مسعود جان سرہندی اور عبدالرزاق عباسی کو قتل کی دھمکیاں ملی چکی تھیںدونوں افسران دبائو قبول نہیں کرتے تھے،محکمہ جیل کے متعدد افسران کو دوبارہ نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں نام ظاہر نہ کرنے پر ایک افسر نے بتایا کہ نامعلوم افراد کا کہنا تھا کہ ابھی تو صرف 2 افسران کو قتل کیا ہے،آئندہ مزید افسران قتل کرینگے، ذرائع نے ایکسپریس کو مزید بتایا کہ 2 اعلیٰ افسران کے قتل کے بعد دیگر کو قتل کی دھمکیاں ملنے سے جیل حکام میں تشویش پائی جاتی ہے۔
Load Next Story