21 ستمبر کے پرتشدد واقعات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں مقررین

قاتلوں کو گرفتارنہ کیا گیا تو تحریک چلائی جائے گی، اورنگزیب فاروقی، مولانا اللہ وسایا


Staff Reporter October 01, 2012
لسبیلہ چوک سے گرومندر ریلی نکالی گئی،امریکن قونصلیٹ میں یادداشت پیش کی گئی. فوٹو: ایکسپریس

اہلسنت و الجماعت کے مرکزی رہنمائوں مولانا اورنگزیب فاروقی، مولانا اللہ وسایا، ڈاکٹر محمد فیاض، مولانا تاج محمد حنفی نے کہا ہے کہ اگر اہلسنت کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ملک گیر تحریک چلائی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اہلسنت والجماعت کے تحت لسبیلہ چوک سے گرومندر تک نکالی جانے والی شہدا ناموس رسالتؐ و تحفظ ناموس رسالتؐ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اہلسنت و الجماعت کے وفد نے امریکن قونصلیٹ جاکر گستاخانہ فلم کیخلاف یاد داشت جمع کرائی، رہنمائوں نے کہا کہ شعائر اسلام کی توہین امریکا کا پسندیدہ مشغلہ بن گیا ہے، گستاخانہ خاکوں اور توہین قرآن کے بعد سرور کونین ؐ کی گستاخی پر مبنی فلم دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے جس سے پوری دنیا میں مسلم امہ کے جذبات شدید مجروح ہوئے، شاتمان رسول کی سزا کیلیے عالمی سطح پر قانون بنانے کی ضرورت ہے۔

اسلامی ممالک او آئی سی کا اجلاس طلب کرکے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں، انھوں نے کہا کہ 21ستمبر کی پرامن ریلی کو پر تشدد بناکر وفاقی وزیر داخلہ نے امریکا نوازی کا بھرپور ثبوت پیش کیا،گورنر اور وزیر اعلی سندھ کے علم میں ہے کہ گولی چلانے و الے ،جلاؤ گھیراؤ ،لوٹ کھسوٹ کرنے و الے کون لوگ تھے ،ناموس رسالتؐ ریلی میں 83زخمی اور 10 جنازے اٹھا کر ثابت کیا کہ ناموس صحابہ ؓ کی طرح ناموس رسالتؐ پر جان قربان کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |