تاریخ ساز ریلی کی کامیابی پرقائدین و کارکنان مبارکباد کے مستحقہیںطارق محبوب

ریلی میں اہلسنّت نے جو اتحاد و یکجہتی اور اخوت و بھائی چارہ کا جو مظاہرہ کیا اس کو قائم ودائم رکھنے کی کوشش کریں گے۔


Staff Reporter October 01, 2012
ریلی میں اہلسنّت نے جو اتحاد و یکجہتی اور اخوت و بھائی چارہ کا جو مظاہرہ کیا اس کو قائم ودائم رکھنے کی کوشش کریں گے

ISLAMABAD: مرکزی جمعیت علمائے پاکستان کے قائم مقام سیکریٹری جنرل طارق محبوب نے کہا ہے کہ تاریخ ساز لبیک یارسول اللہؐ تحفظ ناموس مصطفیٰؐ ریلی کی کامیابی پر تنظیمات اہلسنّت کے قائدین، عہدیداران، کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ریلی میں اہلسنّت نے جو اتحاد و یکجہتی اور اخوت و بھائی چارہ کا جو مظاہرہ کیا اس کو قائم ودائم رکھنے کی کوشش کریں گے اور یہی اس ریلی کا فلسفہ اور پیغام ہے کیونکہ یہ ریلی ناموس رسالتؐ کے تحفظ کیلیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گلشن اقبال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صوفی ارشد القادری، علامہ ناصر چشتی ودیگر بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں