سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایک اور بچہ دم توڑ گیا 2 کی حالت تشویشناک
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈی ایچ کیو اسپتال میں ناقص سہولیات اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث 26 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں سہولیات کے فقدان کے باعث ایک اور بچہ دم توڑ گیا ہے جس کے بعد اب تک جاں بحق ہونے والے بچوں کی مجموعی تعداد 26 ہو گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ناقص طبی سہولیات کے باعث ایک اور بچہ دم توڑ گیا جب کہ 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اسپتال میں داخل بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کی مسلسل ہلاکت کے باوجود پنجاب حکومت اور اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مناسب سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ناقص سہولیات اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث 26 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود انتظامیہ نے مریضوں کے لئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے ہیں۔