راولپنڈی میں گیزر پھٹنے سے بچہ جاں بحق خاتون سمیت 5 افراد زخمی

کھوکھر روڈ پر واقع ایک مکان میں گیس گیزر پھٹنے سے قریب کھڑا بچہ جاں بحق ہو گیا


ویب ڈیسک November 25, 2014
زخمیوں کو پمر اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: کھوکھر روڈ پر گھر میں گیس گیزر پھٹنے سے بچہ جاں بحق جب کہ خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں کھوکھر روڈ پر واقع ایک مکان میں گیس گیزر پھٹنے سے قریب کھڑا بچہ جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر پمر اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ اسپتال ذرائع کے مطابق گیس گیزر کے دھماکے سے زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں