سپریم کورٹ کا سرگودھا کے اسپتال میں بچوں کی ہلاکت کا نوٹس

عدالت نے سیکرٹری صحت پنجاب کو 48 گھنٹوں میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ناقص طبی سہولیات اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث 26 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران درجنوں بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت پنجاب کو 48 گھنٹوں میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ناقص طبی سہولیات اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث 26 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
Load Next Story