وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کر لیا
وزیراعظم نواز شریف نے زاہد حامد کا استعفیٰ حتمی منظوری کے لئے صدر کو بھیج دیا ہے
وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالونی زاہد حامد کا استعفیٰ منطور کر لیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنا لیوجی زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے حتمی منظوری کے لئے صدر ممنون حسین کو بھیج دیا ہے۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل زاہد حامد نے خصوصی عدالت کی جانب سے آئین شکنی کیس میں خود کو شریک ملزم ٹھرائے جانے کے بعد اپنی سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ خصوصی عدالت نے آئین شکنی کیس میں سابق وزیر قانون زاہد حامد سمیت سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کو بھی شریک ملزم بنانے کا حکم دیا تھا۔