باؤنسر لگنے سے آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوجز کی حالت تشویشناک

ڈومسٹک میچ کے دوران فلپ کے سرپر باؤنسر لگا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے۔


ویب ڈیسک November 25, 2014
فلپ کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا اور وہ اب بھی تشویشناک حالت میں ہیں جنہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے،ترجمان اسپتال۔ فوٹو؛ گیٹی امیج

آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوجز ڈومسٹک میچ کے دوران سر پر باؤنسر لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔


سڈنی میں نیو ساؤتھ والز اور ساؤتھ آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے ایک برق رفتار گیند ان کے سر پر جا لگی جس کے باعث وہ زمین پر گر پڑے جس کے بعد فوری طور پر انہیں ایمبولینس کے ذریعے سڈنی کے ونسینٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ فلپ ہیوگز کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا اور وہ اب بھی تشویشناک حالت میں ہیں جنہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔


ترجمان ڈیوڈ فیکر کا مزید کہنا ہے کہ فلپ کے سر کی سرجری کی گئی ہے جس کے باوجود ان کی حالت سنبھل نہیں رہی تاہم آئندہ 24 سے 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔ دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے سی ای او جیمس سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ فلپ کی دیکھ بھال اور جلد صحت یابی کے لئے ہر ممکن وسائل کا استعمال کیا جائے گا اور امید ہے وہ جلد ٹھیک ہوکر ٹیم کا حصہ بنیں گے۔


واضح رہے کہ فلپ ہیوگز آسٹریلیا کی جانب سے 26 ٹیسٹ، 25 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ ایک روزہ میچز میں وہ 2 سنچریاں اور 4 نصف سنچریاں جبکہ ٹیسٹ میں 3 سنچریاں اور 7 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |