وزیراعظم نوازشریف کا افغان صدر کوفون پکتیکا خودکش حملے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس

پاک افغان مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی کے خاتمے میں کامیاب ہوجائیں گے، وزیراعظم


ویب ڈیسک November 25, 2014
دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،وزیراعظم،فوٹو:فائل

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہےکہ پاک افغان مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی کے خاتمے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے افغان صدر اشرف غنی کو فون کیا اور گزشتہ روز افغان صوبے پکتیکا میں ہونے خودکش حملے کی مذمت اور اس میں ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کی جبکہ اس موقع پر اشرف غنی سے گفتگو میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،پاکستان اور افغانستان اپنی مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی کے خاتمے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |