شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 20 دہشت گرد ہلاک آئی ایس پی آر

مارے جانے والے دہشت گردوں میں سے 7 کا تعلق حقانی اور دیگر کا حافظ گل بہادر گروپ سے ہے،غیرملکی خبرایجنسی


ویب ڈیسک November 25, 2014
جیٹ طیاروں نے افغان بارڈر کےقریب ڈوگا مدا خیل کے علاقے میں کارروائی کی، غیرملکی خبرایجنسی فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 20 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ''ضرب عضب '' کامیابی سے جاری ہے جس میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران 20 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ایک سینئر عسکری حکام نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں نے افغان بارڈر کےقریب ڈوگا مدا خیل کے علاقے میں کارروائی کی جس میں حقانی نیٹ اور حافظ گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ عسکری حکام کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی میں مارے جانے والے دہشت گردوں میں سے 7 کا تعلق حقانی اور دیگر کا حافظ گل بہادر گروپ سے ہے جب کہ کارروائی میں حقانی نیٹ ورک کا ایک اہم کمانڈر بھی مارا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں