تنویرآفریدی نے موسیقی کے بعد ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھ لیا

اپنے کیرئیرکے پہلے ڈرامے کو لے کر خاصا جذباتی ہوں اور چاہتا ہوں کہ جب یہ سورج نکلے تودنیادیکھے، تنویرآفریدی


Showbiz Reporter November 26, 2014
ہرچیلنج کوقبول کرتاہوں اورکوشش کرتاہوں کہ موجودہ ملکی حالات سے تھکے ہوئے عوام کوتفریح فراہم کرسکوں، تنویر آفریدی فوٹو: فائل

گلوکاروموسیقارتنویرآفریدی نے موسیقی کے بعدڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھ لیاان کاپہلاڈرامہ سیریل'فاصلہ ہونے کوہے۔

آئندہ سال 2015کے پہلے ماہ میں ریکارڈہوگاجسکی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں ڈرامے کی کاسٹ کے بارے میں تنویرآفریدی کاکہناہے کہ فلحال نام بتانامشکل ہے مگراپنے کیرئیرکے پہلے ڈرامے کو لے کر خاصا جذباتی ہوں اور چاہتا ہوں کہ جب یہ سورج نکلے تودنیادیکھے واضح رہے گلوکار تنویر آفریدی گزشتہ 30برس سے پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ ہیں اورانکی شناخت 90کی دہائی میں ان کا گایا ہواگیت گڈی بنا۔تنویرآفریدی نے مزیدکہاکہ میرے اسٹادنثاربزمی نے مجھے ہمیشہ یہ سمجھایاکہ کوئی بھی کام چیلنج سمجھ کرکرناچاہیے سومیں اس ہی بات کوسامنے رکھ کرزندگی کے ہرچیلنج کوقبول کرتاہوں اورکوشش کرتاہوں کہ موجودہ ملکی حالات سے تھکے ہوئے عوام کوتفریح فراہم کرسکوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں