عامر ودیگر کوملکی نمائندگی کا موقع دینا خطرے سے خالی نہیں ہوگااحسان مانی

سزا یافتہ کھلاڑیوں کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی اتنی آسان نہیں جتنا بورڈ خیال کر رہا ہے، احسان مانی


Sports Reporter November 26, 2014
سابق کپتان رمیز راجہ کے موقف کی تائید کرتا ہوں کہ سزایافتہ پلیئرز کے آنے سے ڈریسنگ روم کا ماحول متاثر ہو گا، سابق صدر آئی سی سی۔ فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق صدر احسان مانی نے پی سی بی کو اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کھلاڑیوں کے بارے میں محتاط رویہ اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ محمد عامر و دیگر کو کلیئرنس کے فوری بعد ملک کی نمائندگی کا موقع دینا خطرے سے خالی نہیں ہوگا۔ میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ سزا یافتہ کھلاڑیوں کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی اتنی آسان نہیں جتنا بورڈ خیال کر رہا ہے، ان پر مزید نظر رکھنے کی ضرورت ہے، میں سابق کپتان رمیز راجہ کے موقف کی تائید کرتا ہوں کہ سزایافتہ پلیئرز کے آنے سے ڈریسنگ روم کا ماحول متاثر ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں