پولیس نے لیاقت آباد اور جمشید ٹاؤن میں کارروائی کرکے مدرسے کی 33 نو عمر بچیاں بازیاب کرالیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب کرائی گئی تمام بچیوں کا تعلق قبائلی علاقے باجوڑ سے ہے جن کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان ہے اور وہ اردو بھی نہیں بول سکتیں۔ پولیس نے گھر سے 2 خواتین کو بھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
گھر کے مالک ایوب کے مطابق اس نے کسی شخص کا ڈیڑھ لاکھ روپے قرض ادا کرنا تھا تاہم 25 ہزارروپے کی قسط ادا نہ کرنے پر متعلقہ شخص اس کے ہاں بچیاں کفالت کے لئے چھوڑ گیا۔حراست میں لی جانے والی ایک خاتون نے بتایا کہ انہوں نے مقامی مدرسے سے قرض لیا تھا اور قرض واپس نہ کئے جانے پرمدرسے نے ان بچیوں کو ہمارے حوالے کردیا تاکہ انہیں پالا جاسکے۔