شارجہ ٹیسٹ کا پہلا دن پاکستان نے محمد حفیظ کی سنچری کی بدولت 3 وکٹ پر281 رنزبنالیے

پہلے دن کھیل کےاختتام پرمحمد حفیظ 178 اورکپتان مصباح الحق 38 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں


ویب ڈیسک November 26, 2014
شارجہ ٹیسٹ میں محمد حفیظ نے اپنے کیریئر کی 7 ویں سنچری اسکور کی۔ فوٹو اے ایف پی

ISLAMABAD: نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر محمد حفیظ کی شاندار سنچری کی بدولت 3 وکٹیں کھو کر 281 رنز بنالیے ہیں ۔

قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور محمد حفیظ اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے 44 رنز کی شراکت قائم کی تاہم اس موقع پر شان مسعود 12 رنز بنا کر مارک کریگ کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے، شان مسعود کے بعد محمد حفیظ کا ساتھ نبھانے اظہر علی میدان میں آئے دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ پر 87 رنز جوڑے، 131 کے مجموعی اسکور پر مارک کریگ نے اظہر علی کی وکٹ لے کر اس شراکت کو توڑا، اظہر علی نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔ یونس خان بھی صرف 5 رنز بنا کر ویٹوری کا شکار بن گئے۔ اس کے بعد کپتان مصباح الحق وکٹ پر آئے اور انہوں نے محمد حفیظ کےساتھ مل کر چوتھی وکٹ کی شراکت داری میں اب تک 121 رنز بنالیے۔ محمد حفیظ نے اس دوران نہ صرف اپنے کیریئر کی 7 ویں سنچری اسکور کی بلکہ اب ان کی نظریں اپنی پہلی ڈبل سنچری پر لگی ہوئی ہیں۔ کھیل کےاختتام پر حفیظ 178 اور مصباح الحق 38 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کے جانب سے مارک گریگ نے دو جبکہ ویٹوری نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں