لاہور ایئرپورٹ پر ایبولا وائرس سے متاثرہ ملک سے آنے والے 4 مسافروں کو روک لیا گیا

چاروں مسافر افریقی ملک سیرالیون میں ایبولا سے متاثرہ علاقے میں گزشتہ 10 برس سے مقیم تھے۔

افریقا میں ایبولا کے باعث ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR:
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حکام نے ایبولا وائرس سے متاثرہ ملک سے آنے والے 4 مسافروں کو روک کر صوبائی محکمہ صحت کے حوالے کردیا ہے۔


لندن سے لاہور آنے والی قومی ایئرلائن کی پروازپی کے 758 سے آنے والے نعیم، بشریٰ، عمائمہ اور تہمیدہ نامی 4 مسافروں کو ایف آئی اے حکام نے ایئرپورٹ پر روک لیا، چاروں مسافر افریقی ملک سیرالیون میں ایبولا سے متاثرہ علاقے میں گزشتہ 10 برس سے مقیم تھے۔ ایف آئی اے نے چاروں مسافروں کو محکمہ صحت پنجاب کے حوالے کردیا ہے، طبی ماہرین چاروں افراد کا معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ افریقا میں ایبولا کے باعث ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دنیا بھر کی طرح پاکستان کے بھی اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہوائی اڈوں پر ان ممالک سے آنے والے مسافروں کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔
Load Next Story