پریانکا چوپڑا فلم کی شوٹنگ کے دوران گرکر بے ہوش ہو گئیں

پریانکانے اپنی نئی آنے والی فلم’’باجیراؤ مستانی‘‘ کا سین پکچرائز کرانے سے قبل سر میں درد کی شکایت کی تھی


ویب ڈیسک November 26, 2014
پریانکا چوپڑا کے بے ہوش ہونے کے باعث فلم کو شوٹنگ روک دی گئی، فوٹو:فائل

KARACHI: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی نئی آنے والی فلم 'باجیراؤ مستانی' کی شوٹنگ کے دوران گر کر بے ہوش ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا اپنی نئی آنے والی فلم 'باجیراؤ مستانی' کی شوٹنگ میں مصروف تھیں اور انہوں نے کیمرے کے سامنے اپنے سین سے قبل سر میں درد کی شکایت کی اور پھر شوٹنگ کے دوران اچانک سیٹ پر گرکر بے ہوش ہو گئیں۔

پریانکا چوپڑا کے بے ہوش ہونے کے باعث فلم کو شوٹنگ روک دی گئی اور اداکارہ کے طبی معائنے کے لئے فوری طور پر ڈاکٹر کو بلایا گیا۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اداکارہ مسلسل شوٹنگ کے باعث ہونے والی تھکاوٹ کی وجہ سے بے ہوش ہوئیں۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی پریانکا چوپڑا نے اپنی نئی فلم 'باجیراؤ مستانی' کی شوٹنگ کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا تھا کہ جب فلم کی شوٹنگ ختم کر کے رات کو سونے جاتی ہوں تو بالکل تھک ہار کر بستر پر گرتی ہوں اور پھرمجھے کوئی ہوش نہیں رہتا۔ ان کا کہنا تھا کہ خصوصاً ان دنوں فلم کا مشکل ترین حصہ شوٹ کرا رہی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں