سندھ میں نجی سیکیورٹی گارڈز پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مشابہہ وردی پہننے پر پابندی

خلاف ورزی کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف علاقے کا ایس ایچ او کارروائی کرسکے گا، محکمہ داخلہ سندھ


ویب ڈیسک November 26, 2014
سیکیورٹی گارڈز کو اپنے پاس موجود اسلحے کے لائسنس کی اپنے ادارے کےاعلیٰ افسر سے تصدیق شدہ کاپی بھی رکھنا ہوگی۔ فوٹو: فائل

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے گارڈز کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردی سے مشابہ یونیفارم پہننے پر پابندی لگادی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں کسی بھی نجی سکیورٹی کمپنی سے تعلق رکھنے والے گارڈز پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والےکسی بھی ادارے سے مشابہہ وردی نہیں پہنیں گے، سیکیورٹی گارڈز کو اپنے پاس موجود اسلحے کے لائسنس کی اپنے ادارے کےاعلیٰ افسر سےتصدیق شدہ کاپی بھی رکھنا ہوگی، خلاف ورزی کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف علاقے کا ایس ایچ او کارروائی کرسکے گا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے آئندہ 5 روز کے لئے کراچی میں دفعہ 144 بھی نافذ کردی ہے، جس کے تحت 5 یا اس سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں