بھارت سے مذاکرات کی فی الحال کوئی صورت نظر نہیں آرہی مشیربرائے خارجہ

پاکستان مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن اس کے لیے پہل بھارت کو ہی کرنا ہوگی، سرتاج عزیز


ویب ڈیسک November 26, 2014
منریندری مودی اگر مذاکرات ختم نہ کرتے تو معاملات آگے تک جاچکے ہوتے،سرتاج عزیز فوٹو:فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات کی ابھی کوئی صورت نظر نہیں آرہی جبکہ نریندری مودی اگر مذاکرات ختم نہ کرتے تو معاملات آگے تک جاچکے ہوتے۔

کھٹمنڈو میں پریس بریفنگ کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بتایا کہ سارک کانفرنس کے دوران وزیراعظم نوازشریف کی بھارتی ہم منصب سے باضابطہ ملاقات کا کوئی امکان نہیں جب کہ بھارت سے باضابطہ مذاکرات کی ابھی کوئی صورت بھی نظر نہیں آرہی ۔ انہوں نے کہا کہ مغربی اور سارک ممالک پاک بھارت مذاکرات کے خواہا ں ہیں جس پر پاکستان بھارت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن اس کے لیے پہل بھارت کو ہی کرنا ہوگی جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اگر مذاکرات ختم نہ کرتے تو معاملات آگے تک جاچکے ہوتے۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ سارک کانفرنس میں وزیراعظم نوازشریف نے نیپال، سری لنکا، مالدیپ اور بنگلا دیش کے سربراہوں سے ملاقاتیں کیں جن میں باہمی تجارت اور روابط کو مؤثر بنانے پر گفتگو ہوئی جب کہ سارک فورم میں ریلوے، ٹرانسپورٹ اور توانائی کے معاہدے زیر بحث آئے اور توانائی معاہدے پر کل دستخط کا بھی امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارک فورم میں کانفرنس کو ہر سال کرنے کی بھی تجویز زیر غور آئی ہے جب کہ پاکستان چین کو سارک کا رکن اور ترکی کے مبصر ہونے کی حمایت کرتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں