افغانستان میں کسی کو درپردہ جنگ کی اجازت نہیں دیں گے افغان صدر

خطے میں تعاون کے لئے کی جانے والی کوششوں کو پاکستان اور بھارت کی دشمنی پیچھے دھکیل سکتی ہے،افغان صدر


AFP November 26, 2014
کسی کو بھی اپنی سرزمین کسی پڑوسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، افغان صدر فوٹو: اے ایف پی

افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ کسی بھی ملک کو اپنے مفادات کے لئے افغانستان میں درپردہ جنگ کی اجازت نہیں دیں گے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سارک سربراہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی نے جنوبی ایشیائی ممالک کے سربراہان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کو بھی اپنی سرزمین کسی پڑوسی ملک کے خلاف استعمال کرنے اور کسی کو اپنی سرزمین سے درپردہ جنگ کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے پاکستان کا نام لئے بغیر 3 روز قبل والی بال میچ کے دوران ہونے والے خودکش حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی جانب سے غیر ریاستی عناصر کی پشت پناہی کے خطرناک اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، خودکش حملے میں زخمی ہونے والے بچوں کو اپنے ہاتھوں میں اٹھا کر احساس ہوا کہ ہم انسانیت اور مذہبی اقدار سے کتنا نیچے گر چکے ہیں۔

اشرف غنی کا کہنا تھا کہ خطے میں تعاون کے لئے کی جانے والی کوششوں کو پاکستان اور بھارت کی دشمنی پیچھے دھکیل سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔