اداکار ہمیشہ سے نوجوانوں کے آئیڈیل رہے ہیں قوی خان

اسکرپٹ لکھتے وقت خیال رکھنا چاہیے جو کردار اداکار کو ملا وہ ڈلیور کرپائے گا، اداکار قوی خان


Showbiz Reporter November 27, 2014
اسکرپٹ لکھتے وقت خیال رکھنا چاہیے جو کردار اداکار کو ملا وہ ڈلیور کرپائے گا، اداکار قوی خان فوٹو: فائل

HYDERABAD: سینئر اداکار قوی خان نے کہاہے کہ ڈرامہ اورفلم کے اداکارہمیشہ سے نوجوانوں کے آئیڈیل رہے ہیں آج کا نوجوان بھی اپنے فنکاروں سے سیکھتاہے، ہمیں اسکرپٹ لکھتے وقت اس بات خیال رکھناچاہیے کہ جس فنکار کو جو بھی کردار دیا جائے گا وہ اپنی اداکاری سے دیکھنے والوں کو میسج ڈلیور کر بھی پائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک دور تھا کہ جب ہمارے ہاں وحید مراد کے چرچے تھے، ہر لڑکا ان ہی کے جیسے بال رکھتا تھا اور رہن سہن گفتگو میں بھی وہ چیزیں دکھائی دیتی تھیں، پھر اداکار ندیم ، محمدعلی اور دیگر جتنے بھی ہمارے فنکار تھے انھوں نے انے فن اور شخصیت سے متاثر کیا مگر آج وہ چیزیں نہیں دکھائی دے رہیں جس کی وجہ سے ہمارا نوجوان دوسری سمت بھاگ رہا ہے۔

قوی خان نے کہا کہ میں بھارتی فلموں کے فنکاروں کی کاپی کرنا کوئی اچھاعمل نہیں سمجھتا مگر ہم نے اتنا خلا چھوڑا ہے کہ کوئی دوسرا اپنی جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوا، میں فلم انڈسٹری سے وابستہ دوستوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیں تاکہ ہماری نئی نسل سیکھ سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں