ایف بی آر نے انسداد اسمگلنگ کیلئے سیکیورٹی اداروں کی خدمات حاصل کرلیں

اسمگلروں اور اسمگل شُدہ گاڑیوںواشیاکیخلاف کاروائی کرنے میں انٹیلی جنس انفارمیشن کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے


Irshad Ansari October 01, 2012
قبائلی علاقوں میں اسمگل شدہ گاڑیاںچھپانے کیلیے قائم ویئرہائوسزکیخلاف مشترکہ آپریشن کیاجائیگا، کامیاب کارروائی پرانعامات دیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

LONDON: فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ملک بھر میں اسمگلنگ روکنے اور اسمگلروں و اسمگل شُدہ اشیاکیخلاف آپریشن کیلیے رینجرز،ایف سی ،موٹر وے اینڈ ہائی ویز پولیس سمیت دیگر قانون نافذکرنیوالے اداروںکوپاکستان کسٹمزکی مددکرنے کی درخواست دیدی۔

اس ضمن میںدستاویز کے مطابق ایف بی آرکی درخواست پر پاکستان رینجرز،ایف سی ،موٹر وے اینڈ ہائی وے پولیس سمیت دیگر لا انفورسمنٹ ایجنسیوں نے پاکستان کسٹمز کے اسٹاف کو آپریشنل ضروریات کیلیے ضرورت پڑنے پرمکمل سیکیورٹی فراہم کرنے پرآمادگی ظاہرکی ہے ۔ اسی طرح آئی جی موٹروے اینڈ ہائی ویز پولیس اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بھی اسمگلروں اور اسمگل شُدہ گاڑیوں و اشیاکو پکڑنے کیلیے کیے جانیوالے آپریشن کوکامیاب بنانے کیلیے پاکستان کسٹمزکے ساتھ مکمل تعاون کریںگے۔

اسمگلروں اور اسمگل شُدہ گاڑیوںواشیاکیخلاف کاروائی کرنے میں انٹیلی جنس انفارمیشن کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اورایف بی آر اسمگلروں و اسمگل شُدہ گاڑیوں و اشیاکے بارے میں ٹھوس اور درست انٹیلی جنس کی معلومات حاصل کرنے کیلیے موزوں فنڈز کی دستیابی کویقینی بنائیگا، اسمگل شُدہ اشیاپکڑنے کیلیے آپریشن میں حصہ لینے والے کسٹمز حکام کو کامیاب آپریشن پرمعقول انعامات بھی دیے جائیں گے۔ قبائلی علاقوںمیں اسمگل شُدہ گاڑیاں چھُپانے کیلیے قائم ویئر ہائوسز، گوداموں کا قانون نافذکرنیوالے اداروں کے تعاون سے سُراغ لگایا جائیگا اور ان ویئر ہاوسز و گوداموں پر چھاپے مارنے کیلیے مُشترکہ طور پرآپریشن کیا جائیگا اورآپریشن کرتے وقت ان علاقوں کے سیاستدانوں اور سول انتظامیہ کوآپریٹنگ اسٹاف کو سیکیورٹی کوور فراہم کرنے کی درخواست کی جائیگی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں