گھر میں آتے ہی سری لنکنز پھر سے شیر بن گئے
انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں 25 رنز سے ہرا دیا، دلشان کے 88 رنز، معین کی سنچری رائیگاں
ISLAMABAD:
بھارت سے بدترین شکستوں کے بعد گھر میں آتے ہی سری لنکنز پھر سے شیر بن گئے۔
میزبان ٹیم نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں 25 رنزسے ہرا دیا، دلشان کے 88 رنز نے فتح میں اہم کردار نبھایا، مہمان سائیڈ کے معین علی کی اولین سنچری رائیگاں رہی، روی بوپارا کی ففٹی بھی ہدف تک پہنچانے میں ناکافی ثابت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق 318 رنز کا تعاقب کرنے والی مہمان سائیڈ 47.1 اوورزمیں 292 پرآؤٹ ہوگئی، بوپارا 65 رنز بناکر پویلین لوٹنے والے آخری کھلاڑی ثابت ہوئے، قبل ازیں معین علی نے کیریئر بیسٹ 119رنز اسکور کیے، یہ ان کی پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سنچری ثابت ہوئی،ای ین بیل 35 اور جوز بٹلر21 رنز بناکر نمایاں رہے۔
تشارا پریرا نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں، اس سے قبل بارش کے سبب تاخیر سے شروع ہونے والے مقابلے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر حریف کو بیٹنگ کی دعوت دی،آئی لینڈرز نے مقررہ 50 اوورز میں6 وکٹ پر 317رنز اسکور بورڈ پر سجائے، تلکارتنے دلشان 88،کوشل پریرا 59 اور مہیلا جے وردنے 55رنز بناکر نمایاں رہے۔
دلشان اور پریرا نے پہلی وکٹ کیلیے 120رنز کی شراکت بنائی، سنگاکارا 2 رنز بناکر معین علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، ریفرل بھی انھیں نہیں بچاپایا، انجیلو میتھیوز33 رنزبناکرپویلین واپس لوٹے، جیون مینڈس30 اور لاہیرو تھریمانے27 پر ناٹ آؤٹ رہے، کرس ووئکس اور جیمز ٹریڈ ویل نے 2،2 وکٹیں لیں۔