پاکستانی سکوک بانڈزکی 9سال بعدعالمی مارکیٹ میں واپسی یوروسے زیادہ پذیرائی

حکومت پاکستان نے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی پیش کشوں میں سے ایک ارب ڈالر کی پیش کشں منظور کی ہیں


Numainda Express November 27, 2014
سکوک بانڈرز ک ذریعے حکومت کو غیرملکی قرضوں کی ادائیگی میں 5 ارب روپے کی سالانہ بچت ہوگی۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے 9 سال بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک ارب ڈالر مالیت کے سکوک بانڈز جاری کردیے ہیں جنھیں یوروسے زیادہ پذیرائی ملی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دبئی اور لندن سمیت دیگر ممالک میں ان سکوک بانڈز کی فروخت کے لئے روڈ شوز کئے جس کے نتیجے میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے 30 کروڑ ڈالر کے سکوک بانڈز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی لیکن حکومت پاکستان نے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی پیش کشوں میں سے ایک ارب ڈالر کی پیش کشں منظور کی ہیں۔ اس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوجائے گا اور روپے کی قدر میں بہتری آئے گی جب کہ حکومت کو غیرملکی قرضوں کی ادائیگی میں 5 ارب روپے کی سالانہ بچت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں