فلپ ہیوز کے سوگ میں شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل معطل
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر دوسرے روز کا کھیل معطل کرنے کا فیصلہ کیا، معین خان
آسٹریلیوی بلے باز فلپ ہیوز کے انتقال کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شارجہ میں جاری دوسرے روز کا کھیل معطل کر دیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کے نوجوان بلے باز فلپ ہیوز کے انتقال کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شارجہ میں جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل معطل کر دیا گیا ہے۔ پہلے دوسرے روز کا کھیل ایک گھنٹے کے لئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم بعد ازاں پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے کرکٹ بورڈ آفیشلز نے مشترکہ طور پر دوسرے روز کا کھیل مکمل طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اب دونوں ٹیموں کے مابین دوسرے روز کا کھیل جمعہ کو ہو گا۔
قومی ٹیم کے مینیجر معین خان کا کہنا تھا فلپ ہیوز کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا اور ہم نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر دوسرے روز کا کھیل معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ 26 سالہ آسٹریلیوی بلے باز فلپ ہیوز شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ کے دوران فاسٹ بولر سین ایبٹ کی گیند سر پر لگنے کے باعث شدید زخمی ہو گئے تھے اور 2 روز کومے کی حالت میں رہنے کے بعد اسپتال میں انتقال کر گئے۔ فلپ ہوز کے انتقال پر پوری کرکٹ براردی غم میں نڈہال ہے۔