سارک کانفرنس میں وزیر اعظم نواز شریف اور نریندر مودی کی ملاقات

پاک بھارت وزرائے اعظم نے مصافحہ اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی تاہم دوطرفہ امور پر بات سے گریز کیا


ویب ڈیسک November 27, 2014
سارک کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر نیپالی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے، وزیر اعظم فوٹو: اے ایف پی

نیپال میں ہونے والی 18ویں سارک کانفرنس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔

18ویں سارک کانفرنس کے دوسرے اور آخری دن نیپال کے پر فضا مقام ''دُھلی کھیل'' پر سارک ممالک کے سربراہان اور شرکا کے اعزاز میں خصوصی استقبالیے کا اہتمام کیا گیا تھا، اس موقع پر رکن ممالک کے دیگر سربراہان کی طرح پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان بھی رسمی علیک سلیک ہوئی، اس دوران دونوں ممالک کے رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی تاہم دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال سے گریز کیا۔

بعد ازاں اختتامی سیشن سے خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ نیپالی حکومت اورعوام کی بھرپور مہمان نوازی پر ان کے شکرگزار ہیں، کانفرنس ترقی اور خوشحالی کے لئے منصفانہ اور مساویانہ شراکت کےعزم کا اعادہ ہے، انہوں نے کہا کہ 19ویں سارک سربراہی کانفرنس 2016 میں اسلام آباد میں ہوگی جس میں وہ رکن ممالک کے تمام سربراہان کی آمد کے منتظر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں