عمران خان تبدیل ہوگئے اور امید ہے اب یوٹرن نہیں لیں گے پرویز رشید

عمران چاہتے تھے کہ ان کی جانب سے لگائے گئے الزامات مان لئے جائیں لیکن اب ان کے رویے میں تبدیلی آئی ہے،وزیراطلاعات


ویب ڈیسک November 27, 2014
چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹ آئیں ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا،وفاقی وزیر اطلاعات۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے آر اووز سے متعلق سپریم کورٹ میں جانے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امید ہے کہ وہ اب یوٹرن نہیں لیں گے۔


پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ فتنہ فساد کے بجائےقانون سےراستہ نکالیں گے، اگر ان کے پاس انتخابات میں دھاندلی سے متعلق ثبوت ہیں تو عدالتوں میں پیش کریں تاکہ حکومت بھی جواب دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے آئین بنایا اور ریاست اسی آئین کے مطابق چل رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹ آئیں ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔


وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے تھے کہ ان کی جانب سے لگائے گئے الزامات مان لئے جائیں لیکن اب ان کے رویے میں مثبت تبدیلی آئی ہے تاہم چاہتے ہیں کہ وہ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر نہ ماریں، پاکستان ایک مہذب ملک ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسے کے دوران ملک کا سب سے بڑا صنعت کار عمران کے بائیں کھڑا ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں