پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 9 روپے کمی کا امکان

پٹرول 9 روپے 50 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے، ذرائع وزارت پیٹرولیم

پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 29 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ جائیں گی، فوٹو: فائل

WASHINGTON:
حکومت کی جانب سے آئندہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 9 روپے تک کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔


وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے بعد عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 9 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے مطابق آئندہ ماہ پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے، ڈیزل 7 روپے 15 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 10 روپے 2 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ مٹی کا تیل بھی 4 روپے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔

وزارت پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 29 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ جائیں گی۔
Load Next Story