پولیو کے مکمل خاتمے تک پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے عالمی ادارہ صحت

پولیو کا خاتمہ مشترکہ مشن ہے اس لیے کام نہیں روک سکتے، نمائندہ عالمی ادارہ صحت


ویب ڈیسک November 27, 2014
بلوچستان میں پولیو ورکرز کی ہلاکت پر تشویش ہے،نمائندہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر مشل تھائرن

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کا مشن روکنے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر سے پولیو کے خاتمے سے پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر مشل تھائرن نے کہا کہ بلوچستان سمیت پاکستان کے کسی بھی حصے میں کام بند نہیں کیا گیا ہے تاہم عملے کو صرف غیر محفوظ علاقوں میں نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کی ہے اور یہ حفاظتی اقدامات کا فیصلہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر مشل تھائرن کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پولیو ورکرز کی ہلاکت پر تشویش ہے لیکن پاکستان میں پولیو ورکرز بڑھ چڑھ کر مہم میں حصہ لے رہے ہیں، پولیو کا خاتمہ مشترکہ مشن ہے اس لیے کام نہیں روک سکتے اور پاکستان بھر سے پولیو کے خاتمے تک اس کی مدد جاری رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں