سارک رکن ممالک کا زمینی راستوں کے ذریعے روابط اور علاقائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

سارک ممالک نے سارک ڈیولپمنٹ فنڈز اور جنوبی ایشیا اقتصادی یونین کے قیام پر اتفاق کیا ، مشترکہ اعلامیہ

سارک ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، فنانس، توانائی، سیکیورٹی، انفرا اسٹرکچر اور ثقافتی امور پر تعاون پر بھی اتفاق کیا، مشترکہ اعلامیہ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

TIRANA:
نیپال میں ہونے والی 18ویں سارک سربراہ کانفرنس کا 36 نکات پر مشتمل مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق رکن ممالک نے زمینی راستوں کے ذریعے روابط اور علاقائی تعاون بڑھانے اور سارک ڈیولپمنٹ فنڈز کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔


مشترکہ اعلامیے کے مطابق 2 روزہ سربراہ کانفرنس میں سارک ممالک نے زمینی راستوں کے ذریعے روابط اور علاقائی تعاون بڑھانے، سارک ڈیولپمنٹ فنڈز اور جنوبی ایشیا اقتصادی یونین کے قیام پر اتفاق کیا ہے جب کہ رکن ممالک نے سارک فوڈ بینک کے قیام میں حائل رکاوٹوں کو جلد ختم کرنے اور توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہوا، پانی اور بائیو فیول کے منصوبوں پر بھی اتفاق کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 2 روزہ کانفرنس میں سارک ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، فنانس، توانائی، سیکیورٹی، انفرا اسٹرکچر اور ثقافتی امور پر ایک دوسرے سے تعاون اور خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کا بھی اعادہ کیا جبکہ خطے سے غربت کے خاتمے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
Load Next Story