الیکٹرانک سگریٹ عام سگریٹ کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ خطرناک ہوتی ہے طبی ماہرین

عالمی ادارہ صحت الیکٹرانک سگریٹ کو سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کی فروخت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرچکا ہے


ویب ڈیسک November 27, 2014
لوگوں بالخصوص نوجوانوں میں الیکٹرانک سگریٹ کااستعمال عام سگریٹ کے مقابلے میں بڑھتا جارہا ہے،طبی ماہرین فوٹو:فائل

تمباکو نوشی صحت کے لئے نہایت مضر ہے جس میں شامل زہریلا مادہ انسانی صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب کرتا ہے چاہے وہ عام سگریٹ ہو یا الیکٹرا نک۔

جاپان کے طبی ماہرین کے مطابق الیکٹرانک سگریٹ عام سگریٹ کے مقابلے میں 10 گناہ زیادہ خطرناک ہوتی ہے کیونکہ اس میں شامل کارسینوجن نامی مادہ عام سگریٹ کے مقابلے میں 10 گناہ زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ سرطان جیسے موذی مرض کو انسانی جسم میں پیدا کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق لوگوں بالخصوص نوجوانوں میں الیکٹرانک سگریٹ کااستعمال عام سگریٹ کے مقابلے میں بڑھتا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے الیکٹرانک سگریٹ کو نوجوانوں کے لئے ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے دنیا کے تمام ممالک سے اس کی فروخت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا چکا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں