اوپیک ممالک کا تیل کی پیداوار میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ

اوپیک ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار بڑھانے کے باعث خام تیل کی عالمی قیمتیں پہلے ہی 4 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں


/AFP November 27, 2014
اوپیک ممالک نے تیل کی پیداوار 3 کروڑ بیرلز یومیہ پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر پیٹرولیم کویت فوٹو:فائل

اوپیک نے تیل کی پیداوار میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔

ویانا میں اوپیک ممالک کا تیل کی پیداوار سے متعلق ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کویت کے وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رکن ممالک تیل کی پیداوار میں کمی نہیں کریں گے اور اس کی مجموعی پیداوار 3 کروڑ بیرلز یومیہ پر برقرار رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ اوپیک ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار بڑھانے کے باعث خام تیل کی عالمی قیمتیں پہلے ہی 4 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں اور اب اوپیک ممالک کے فیصلے کے بعد اس میں مزید کمی کا امکان ہے جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل تک گرنے کا امکا ن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں