پٹرول 6روپے فی لیٹر سی این جی 5روپے فی کلو سستی ڈیزل اور مٹی کے تیل کے نرخ میں معمولی کمی

پٹرول 102.45، مٹی کا تیل 101.63، ہائی اسپیڈ ڈیزل 101.16 روپے لیٹر ہو گیا


News Agencies/Numainda Express October 01, 2012
ریجن ون میں سی این جی کی نئی قیمت 5روپے 49پیسے کمی کے ساتھ 93.79، ریجن ٹو میں 5روپے 2پیسے کم ہو کر 85.68روپے فی کلو ہو گئی، اطلاق آج سے ہو گا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6روپے فی لٹر جبکہ سی این جی کی قیمت میں 5روپے 49پیسے فی کلو گرام کمی کی منظوری دیدی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم اکتوبر پیر سے ہو گا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 6روپے، مٹی کا تیل 40پیسے، ڈیزل 14پیسے اور لائٹ ڈیزل 95 پیسے فی لٹر سستا ہو گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 102روپے 45پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 101روپے 63پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت101روپے 16پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 96روپے22پیسے فی لٹر ہو گی جبکہ زون ون میں سی این جی کی قیمت 5 روپے 49پیسے اور ریجن ٹو میں 5روپے 2 پیسے فی کلو گرام کم کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق سی این جی ریجن ون میں 93.79روپے اور ریجن ٹو میں 85.68 روپے فی کلو گرام ہو گی۔ واضح رہے وزارت پٹرولیم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6روپے تک جبکہ سی این جی کی قیمت میں 5 سے 6روپے کمی کی سفارش کی تھی۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ریجن ون میں پوٹھوہار کے علاقے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان جبکہ ریجن ٹو میں پوٹھوہار کے سوا پنجاب اور سندھ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں