پاکستان نے چھپے دہشت گردوں کومارنے والی رائفل’’عضب‘‘ تیارکرلی

عام لوگوں کو بچاکرصرف دشمن کومارنے میں ’عضب‘ کی کارکردگی بہترین ہے، چیرمین آرڈیننس فیکٹری بورڈ جنرل احسن محمود


احمد منصور November 28, 2014
ایم آرعضب دسمبرکے پہلے ہفتے میں کراچی میں ہونیوالی دفاعی نمائش آئیڈیاز2014ء میں متعارف کرائی جائے گی، جنرل احسن محمود۔ فوٹو: آن لائن/فائل

آپریشن ضرب عضب کے بعددہشت گردی کیخلاف جنگ کاخاص ہتھیار ''عضب'' بھی میدان میں آگیا، پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ نے چھپے دہشت گردوں کومارنے والی اسنائپر رائفل عضب تیار کرلی.

ایکسپریس نیوز کے مطابق SASSI کے زیراہتمام پی اوایف واہ کے دورے کے دوران میڈیا کونئی تیارکردہ اسنائپر رائفل '' ڈی ایم آرعضب '' اوراسکے ایمونیشن کی خصوصیات سے آگاہ کیاگیا۔

چیئرمین پی اوایف بورڈلیفٹیننٹ جنرل احسن محمودنے بتایاکہ ڈی ایم آرعضب دسمبرکے پہلے ہفتے میں کراچی میں ہونیوالی دفاعی نمائش آئیڈیاز2014ء میں متعارف کرائی جائے گی، ہماری تیارکردہ اسنائپردنیاکی اسنائپر رائفلوں سے بہترہے، دشمن چاہے ہجوم میں چھپاہو،غاروں میں ہویااس نے عمارتوں کی اوٹ لے رکھی ہو،عام لوگوں کو بچاکرصرف دشمن کومارنے میں عضب کی کارکردگی بہترین ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں