نئے بلدیاتی نظام کا بل آج اسمبلی میں پیش کرینگے قائم علی شاہ

کسی کوتحفظات ہیں تواسمبلی میں پیش کرے،ہڑتال کے نام پرقانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی توسخت کارروائی ہوگی،وزیراعلیٰ سندھ


Staff Reporter October 01, 2012
عوام کراچی کے سنگین حالات پرپریشان ہیں،بلدیاتی نظام میں ہم اسمبلی کے ساتھ ہیں،چوہدری شجاعت،قائم علی شاہ سے ملاقات۔ فوٹو: فائل

SUKKUR: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام کا بل آج (پیر کو) سندھ اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔

ہڑتال کے نام پر اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو سخت کارروائی ہوگی، وزراء کے استعفے میرے نام ہیں،اگر کسی نے استعفیٰ دینا ہے تو وہ گورنر کو پیش کرے جبکہ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کراچی کے حالات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب سمیت ملک کے عوام کراچی کے سنگین حالات پرسخت پریشان ہیں،بلدیاتی نظام میں ہم اسمبلی کے ساتھ ہیں،عام انتخابات مقررہ وقت پرہی ہوں گے۔

ان خیالات کااظہار انھوں نے اتوارکووزیراعلیٰ ہائوس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مشاہد حسین سید، غوث بخش مہر، ایاز سومرو، وقار مہدی، راشد حسین ربانی، رفیق انجینئر اور دیگر بھی موجود تھے، قبل ازیں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کی سربراہی میں وفد وزیراعلیٰ ہائوس پہنچا، وزیراعلیٰ اور لیگی وفد کے درمیان ملاقات میں مختلف موضوعات پرتبادلہ خیال ہوا،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے کہا کہ ہم نیا بلدیاتی نظام آج (پیر) سندھ اسمبلی میں پیش کر رہے ہیں۔

اگر کسی کو کوئی تحفظات یا اعتراضات ہیں تو وہ سندھ اسمبلی میں پیش کرے، سندھ کے عوام کو اس پر کوئی اعتراض نہیں، یہ نظام سب کیلیے قابل قبول ہے،وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری اور مسلم لیگ (ق) کی صوبے میں بہترین انداز میں مفاہمت چل رہی ہے، مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سندھ بالخصوص کراچی کے حالات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک بالخصوص پنجاب کو کراچی کے حالات پر سخت تشویش ہوتی ہے، ہم اس کا حل چاہتے ہیں،اس کا حل ڈنڈا نہیں سیاسی ہے، تمام سیاسی قوتوں کو مل بیٹھ کر اس مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

سندھ کے نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے کہا کہ ہم اس بلدیاتی نظام کے ساتھ ہیں جس کو اسمبلی منظور کرے، مسلم لیگ (ق) کے صوبائی وزیر شہر یار مہر کے استعفیٰ کے حوالے سے کہا کہ ان کے استعفیٰ کی کاپی ابھی نہیں ملی ہے، انھوں نے کہا کہ ہمارا اور پیپلز پارٹی کا اتحاد چلتا رہے گا ہمارا سیاسی اتفاق ہے، ہڑتال کے حوالے سے سوال پر کہا کہ جنھوں نے ہڑتال کی ہے وہ جلسہ، جلوس اور مظاہرے کریں گے، رات کو گھر چلے جائیں گے، چوہدری شجاعت نے کہا کہ حالیہ دورے میں نگراں حکومت کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی تاہم ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |