بھارتی فوج کی دوسرے روز بھی چارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ پاک فوج کا بھرپور جواب

بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کے قریب دیہات میں گولہ باری بھی کی جبکہ چناب رینجرز کا دشمن فوج کو منہ توڑ جواب۔


ویب ڈیسک November 28, 2014
بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کے قریب دیہات میں گولہ باری بھی کی جبکہ چناب رینجرز کا دشمن فوج کو منہ توڑ جواب۔ فوٹو: فائل

LONDON:

بھارتی سیکیورٹی فورسز نے دوسرے روز بھی چارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج باز نہ آئی اور دوسرے روز بھی اپنی شرانگیز کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے چارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جبکہ بی ایس ایف کی جانب سے چارواہ سیکٹر کے قریب دیہات میں گولہ باری بھی کی گئی۔


واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے اوائل میں بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کی متعدد بار خلاف ورزی کی گئی اور مختصر وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر بھارتی فوج شرپسندی پر اتر آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔