میرشکیل الرحمان کے فرار کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

میرشکیل کو ٹرائل کورٹ مجرم قرار دے چکی ہے اس لئے انہیں انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے،درخواست گزار


ویب ڈیسک November 28, 2014
میرشکیل کو ٹرائل کورٹ مجرم قرار دے چکی ہے اس لئے انہیں انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے،درخواست گزار. فوٹو؛فائل

جیواورجنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کے فرار کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گلگت کی انسداد دہشتگردی عدالت سے سزا یافتہ مجرم جیو اور جنگ گروپ کے مالک میرشکیل الرحمان کے خلاف شہری کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میر شکیل کو ٹرائل کورٹ مجرم قرار دے چکی ہے اس لئے انہیں انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے۔


واضح رہے کہ 25 نومبر کو گلگت بلتستان کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان، میزبان شائشتہ لودھی، اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد ملک کو 26، 26 سال قید اور 13،13 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔